تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / سکھر: رائل وومن ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام جونیئر و سینئر وومن ہاکی پلیئرز کو فزیکل ٹریننگ و کوچنگ دی گئی.

سکھر: رائل وومن ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام جونیئر و سینئر وومن ہاکی پلیئرز کو فزیکل ٹریننگ و کوچنگ دی گئی.

سکھر:7جولائی 19(سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈی ایچ اے سکھر کے چیئرمین و و سینئر کوچ استاد اشرف راجپوت نے رائل وومن ہاکی اکیڈمی کی پلیئرز کو کوچنگ و فزیکل ٹریننگ ٹپس دیں.اس موقع پر رائل وومن ہاکی اکیڈمی کی صدر زہراء جبیں,کوآرادینیٹر ایم وقاص شیخ,نائب صدر عبدالرحمن ,رائل پلیئرز لائبہ طارق,صدف,کیرل,کائنات سومرو,عائشہ بخاری,وفا شاہ,خدیجہ بتول,خدیجہ کیریو,ریجھا مغل,یشحد,شریں گل,خوش بخت,فائزہ,گل زہراء, سمیرا ارشد سمیت دیگر رائل جونیئر و سینئر پلیئرز نے شرکت کی.اس موقع پر ڈی ایچ اے چیئر مین و سینئر کوچ استاد اشرف نے کہا کہ یہ خوشی کی بات یے کہ سندھ کی سب سے پہلی رائل وومن ہاکی اکیڈمی بلا تفریق تمام وومن ہاکی پلیئرز کی نہ صرف حوصلہ افزائی کررہی ہے .بلکہ مختلف ادوار میں رائل وومن ہاکی پلیئرز انٹر نیشنل و نیشنل سطح پر پاکستان کا نام اونچا کرچکی ہیں.رائل وومن ہاکی اکیڈمی کی صدر زہراء جبیں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت وومن ہاکی کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں. انشاء اللہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ وومن ہاکی کی خدمت کرتے رہیں گے.رائل وومن ہاکی اکیڈمی کے کو آرڈینیٹر ایم وقاص شیخ نے کہا کہ رائل وومن ہاکی اکیڈمی گراس روٹ پر کام کررہی ہے جس کا ثبوت نیشنل گیمز پشاور کیلئے سب سے زیادہ 15 سے زائد پلیئرز کا ٹرائلز میں شرکت کرانا ہے.رائل اکیڈمی کی صدر زہراء جبیں جو کہ نیشنل پلیئر بھی رہ چکی ہیں وہ اہنے تجربات کی روشنی میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کررہی ہیں.انشاء اللہ اس ماہ کے آخر میں نیشنل و انٹر نیشنل کوچز کی زیر نگرانی کوچنگ کیمپ بھی منعقد کیا جائے گا. جس میں تمام پلیئرز کو ماضی کی طرح بغیر کسی چارجز کے فزیکل ٹریننگ و کوچنگ فراہم کی جائے گی.آخر میں سینئر فزیکل ٹرینر و نائب صدر عبدالرحمن نے فزیکل فٹنس کے حوالے سے ٹپس دیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی.