تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ ، سرینا ولیمز اور اینڈی مرے کی جوڑی کا کامیاب ڈیبیو ، پہلا مکسڈ ڈبلز میچ جیت لیا۔ پاکستان کے اعصام الحق اور نادیہ کیچونوک بھی پہلے امتحان میں کامیاب

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ ، سرینا ولیمز اور اینڈی مرے کی جوڑی کا کامیاب ڈیبیو ، پہلا مکسڈ ڈبلز میچ جیت لیا۔ پاکستان کے اعصام الحق اور نادیہ کیچونوک بھی پہلے امتحان میں کامیاب

ومبلڈن – 7 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکی کی سرینا ولیمز اوربرطانیہ کے اینڈی مرے کی جوڑی نے کامیاب ڈیبیو کیا اور پہلا مکسڈ ڈبلز میچ جیت لیا۔ پاکستان کے اعصام الحق بھی پہلے امتحان میں کامیاب رہے۔ سوئٹرز لینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال نے بھی چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں۔ امریکا کی سرینا ولیمز اور برطانیہ کے اینڈی مرے پہلی بار مسکڈ ڈبلز میں ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئے۔
سرینا اور مرے کی جوڑی نے چلی اور جرمن پلیئر پر مشتمل جوڑی کو چھ چار اور چھ ایک سے شکست دے دی۔
پاکستان کے اعصام الحق اور یوکرائن کی نادیہ کیچونوک کی جوڑی نے پہلا راؤنڈ جیت لیا۔
مینز سنگلز میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر تیسرے راؤنڈ میں کامیاب ہوگئے۔ انھوں نے فرانس کے لوکاس پویلے کو سات پانچ، چھ دو اور سات چھ سے شکست دے دی۔
اسپین کے رافیل نڈال نے فرانس کے ٹی سونگا کواسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
ویمنز سنگلز میں برطانیہ کی یوہانا کونتا نے امریکا کی سلون اسٹیفنز کی چھٹی کردی۔