تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / فیصل آباد ڈی پی ایس سکولز و کالج کے زیر اہتمام پرنسپل شاہد محمود کی ہدایت پر دس جون سے شروع ہونے والا فزیکل اینڈ فٹنس اتھلیٹکس ٹریننگ کیمپ زور و شور سے جاری

فیصل آباد ڈی پی ایس سکولز و کالج کے زیر اہتمام پرنسپل شاہد محمود کی ہدایت پر دس جون سے شروع ہونے والا فزیکل اینڈ فٹنس اتھلیٹکس ٹریننگ کیمپ زور و شور سے جاری

فیصل آباد ۔ 8 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) فیصل آباد ڈی پی ایس سکولز و کالج کے زیر اہتمام پرنسپل شاہد محمود کی ہدایت پر دس جون سے شروع ہونے والا فزیکل اینڈ فٹنس اتھلیٹکس ٹریننگ کیمپ زور و شور سے جاری ہے ۔ کال ۔ ساڑھے سات سے نو بجے تک ڈی پی ایس ایس سکول گراونڈ میں جاری اس کیمپ میں سکول کے اتھلیٹکس کوچ مجاہد شاہ نوجوان کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس اور اتھلیٹکس کے علاوہ جمناسٹک فٹبال اور کر کٹ کے کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں ۔
کوچ مجاہد شاہ کے مطابق کیمپ میں شریک مختلیف کھیلوں کے کھلاڑیوں کی مجموعی تعداد 60کے قریب ہے جنہیں وہ انکی گیمز کے حساب سے علیہدہ علیہدہ تربیت دے رہے ہیں ۔ سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہپوئے مجاہد شاہ کا کہنا تھا کہ اس کوچ کیمپ کا مقصد نوجونوں کو چھٹیوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے انہیں صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل رکھناہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی پی ایس سکول کے پرنسپل شاہدمحمود نے انہیں اس کیمپ کا ٹاسک دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہاس طویل دورانیہ کے کیمپ کے ذریعہ سکول کے طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف مائل کریں ۔ مجاہد شاہ نے بتایا کہ انکا سکول فیصل آباد کا واحد سکول ہے جو کھیلوں کی بھر پور سرگرمیاں منعقد کرتا ہے وگرنہ سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا نام و نشان مٹتا چلا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس سکول میں سپورٹس کی ہہ سرگرمیاں سکول کے پرنسپل شاہد محمود کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ہیں جسکے لئے وہ اور سکول کے طلباء انکے بے حد مشکور ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ کی اطلاع پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل (ر) اکرم ساہی نے بھی ان سے رابطہ کرکے انہیں شاباش اور انکے پرنسپل صاحب کو مبارکباد دی ہے جسکے لئے وہ جنرل(ر) اکرم ساہی کے مشکور ہیں ۔