تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / پی ایچ ایف کے متنازعہ سیکریٹری کی توثیق و کانگریس ممبران کو حسب روایت سبز باغ دیکھانے کیلئے پی ایچ ایف ایگزیکٹیو بورڈ و کانگریس اجلاس 23 جولائی کو کراچی میں طلب کرلیا.زرائع

پی ایچ ایف کے متنازعہ سیکریٹری کی توثیق و کانگریس ممبران کو حسب روایت سبز باغ دیکھانے کیلئے پی ایچ ایف ایگزیکٹیو بورڈ و کانگریس اجلاس 23 جولائی کو کراچی میں طلب کرلیا.زرائع

لاہور:9جولائی 19(سپورٹس ورلڈ نیوز) زرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے متنازعہ پی ایچ سیکریٹری آصف باجوہ کے عہدے کی توثیق کیلئے کانگریس کا اجلاس 23 جولائی کو کراچی میں طلب کر لیا.پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس اور کانگریس اجلاس 23جولائی کو کراچی میں منعقد ہوگا.مزکورہ اجلاس میں حسب معمول ہمیشہ کی طرح کانگریس ممبران کو پاکستان ہاکی کی بہتری کے سبز باغ دیکھانے کی مکمل تیاری کرلی ہے.جبکہ دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے سوالوں کی تلوار پی ایچ ایف پر بدستور لٹک رہی ہے.کنگریس میٹنگ کے حوالے سے ہم خیال کانگریس ممبران کی مبینہ طور پر ٹیلیفونک تربیت بھی زورو شور سے جاری ہے. تاکہ کوئی کانگریس ممبر پی ایچ ایف سیکریٹری شہباز احمد سینئر کے استعفی اور پاکستان ہاکی کی زبوں حالی اور عالمی رینکنگ میں تنزلی پر بات نہ کرسکے. زرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مختلف کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی جائے گی.تاکہ دوست نواز پالیسی پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کرتے ہوئے باقی ماندہ دوستوں کو نوازا جاسکے.اسکے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے متنازعہ سیکرٹری آصف باجوہ کی نامزدگ کیلئے بھی بھرپور لابنگ کے زریعے اجلاس میں توثیق کی جائے گی.پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پرپاکستان ہاکی فیڈریشن نے کانگریس اجلاس 65ویں نیشنل ایئر مارشل نورخان مرحوم ہاکی چیمپین سے قبل 23 جولائی کو کراچی میں ہی طلب کرلیا گیا. کراچی جو آج کل پاکستان ہاکی کی سیاست کا محور بنا ہے.پی ایچ ایف اس حوالے سے تذبب کا شکار ہے کہ کون سی کے ایچ اے کو تسلیم کیا جائے.اس حوالے سے پی ایچ ایف کے متنازعہ سیکریٹری نے دونوں کے ایچ اے سے ملکر بھرپور تسلیاں بھی دی ہیں.جبکہ دوسری جانب اپنے پرانے ساتھی سابق اولمپیئن شاہد علی خان سےبھی مشاورت کی جارہی ہے.
مزکورہ کانگریس اجلاس کی صدارت پاکستان ہاکی فیڈریشن صدر برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کرینگے. اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایگزیکٹیو باڈی سمیت ملحقہ صوبائی سیکرٹریز، پی ایچ ایف وومن ونگ، ڈیپارٹمنٹس نمائندگان سمیت ملک بھر سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الحاق شدہ ڈسٹرکٹس کے نمائندگان بھی شرکت کرینگے. کانگریس ممبران کو دعوت نامے انکے متعلقہ صوبائی یونٹس یا ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے بعد از تصدیق رکنیت بطور کانگریس ممبر جاری کئے جائینگے.اب دیکھنا یہ پاکستان ہاکی فیڈریشن جن ممبران اور ڈسٹرکٹس کو فارغ کرچکی ہے انہیں نئے متنازعہ سیکریٹری کس طرح مطمئن کریں گے.