تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / قومی روڈ سائیکلینگ چیمپین شپ 2019 کا اعلان کردیا گیا ،ایونٹ کراچی میں 23 سے 25 اگست تک ہوگا، ٹورڈی گلیات و ناران پرکام جاری: سید اظہر علی شاہ

قومی روڈ سائیکلینگ چیمپین شپ 2019 کا اعلان کردیا گیا ،ایونٹ کراچی میں 23 سے 25 اگست تک ہوگا، ٹورڈی گلیات و ناران پرکام جاری: سید اظہر علی شاہ

اسلام آباد -9 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے قومی روڈ سائیکلینگ چیمپین شپ 2019 کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے. سیکر ٹری پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن سید اظہرعلی شاہ کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق قومی روڈ سائیکلینگ چیمپین شپ 2019 مینز اینڈ وومنز اور جونئیر مینز اینڈ وومنز کے مقابلے 23 سے 25 اگست تک کراچی میں منعقد کئے جائیں گے. انہوں نے بتایا کہ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس چیمپین شپ کا انعقاد رواں ماہ ہونا تھا تاہم تیاریوں کے لئے وقت کی کمی کے باعث اسے اگست میں تبدیل کر دیا گیا ہے . انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ میں پی سی ایف اور سندھ سائیکلینگ کے ساتھ بائیکلستان بھی بھرپور تعاون کر رہا ہے. اپنے بیان میں سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بائیکستان پی سی ایف سے الحاق ایک خوبصورت اضافہ ہے جس کے کھلاڑیوں نے نہ صرف ٹور ڈی خنجراب میں شرکت بھی کی ہے بلکہ زبردست پرفارم بھی کیا ہے، جس پر اسکے عہدیداران اور کھلاڑی مبارکباد کے ممستحق ہیں.
سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹور ڈی خنجراب کو دنیا بھر کے میڈیا میں جسطرح پزیرائی ملی ہے وہ ہم سب کے لئے قابل فخر ہے پی سی ایف کے پی کے حکومت کے ساتھ ملکر ٹورڈی ناران اور ٹورڈی گلیات پر بھی کام کر رہی ہےنجسکا اعلان بھی جلد متوقع ہے. انہوں نے کہا کہ پی سی ایف کی کوششوں سے پاکستان میں سائیکلینگ کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے. انہوں نے کہا کہ ویہ چاہیں گے کہ پنجاب میں بھی ٹور ڈی پنجاب کا آغآز کیا جائے جو ملتان سے شروع ہو کر مری نتھیا گلی کے خوبصورت راستوں سے ہوکر کے پی کے کے بارڈر پر اپنے اختتام کو پہنچے. سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ سائیکلینگ وہ کھیل ہے جو خود چل کر تماشائی کے پاس جاتا ہے.انہوں نے کہا کہ سائیکلینگ کے ذریعہ نہ صرف وزیر اعظم عمران خآن کے ٹورزم اور سپورٹس بلکہ کلین اینڈ گرین( پلویشن فری پاکستان) کے ویثرن کو بھی تقویت دی جا سکتی ہے .