تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / نیشنل گیمز پشاور 2019 میں شرکت کیلئے پنجاب وومن ہاکی ٹیم کے دو روزٹرائلز مکمل کرلئے گئے.

نیشنل گیمز پشاور 2019 میں شرکت کیلئے پنجاب وومن ہاکی ٹیم کے دو روزٹرائلز مکمل کرلئے گئے.

لاہور:9جولائی 19(سپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل گیمز پشاور 2019 کے سلسلے میں پنجاب وومن ہاکی ٹیم کے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور 1 میں منعقد ہوئے.مزکورہ ٹرائلز میں پنجاب بھر سے 180 سے زائد وومن پلیئرز نے شرکت کی. پی ایچ ایف جی ایم تنزیلہ عامر چیمہ کی زیر نگرانی ٹرائلز کا عمل مکمل ہوا.سیلیکشن کمیٹی میں پنجاب ہاکی ایسوسیئشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,پنجاب وومن کی راحت خان,سینئر وومن کوچ چاند پروین,وومن کوچ پرویز احمد,پنجاب وومن کی ثمن رشید کی زیر نگرانی دو روزہ اوپن ٹرائلز مکمل کئے گئے. ممبر سیلیکشن کمیٹی راحت نے میڈیا کو بتایا کہ نیشنل گیمز پشاور2019 کے سلسلے میں پی ایچ ایف جی ایم تنزیلہ عامر چیمہ کی سرپرستی دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا. جس میں پنجاب بھر سے 180 سے زائد وومن پلیئرز نے شرکت کی.بہت جلد منتخب 25 کھلاڑیوں کا کیمپ بھی لگایا جائے گا.جس میں منتخب کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز کے حوالے سے بہترین کوچز کی زیر نگرانی تیاری کرائی جائے گی.