تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / یورو کپ 2020 کے لئے ریکارڈ 14 ملین ٹکٹس کے لئے درخواستیں وصول

یورو کپ 2020 کے لئے ریکارڈ 14 ملین ٹکٹس کے لئے درخواستیں وصول

لندن -10 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) یورپین فٹبال ایسوسی ایشن یوئیفا نے دعوی کیا ہے کہ اسے یورو کپ 2020 کے لئے ریکارڈ 14 ملین ٹکٹس کے لئے درخواستیں وصول ہوئی ہیں .بیک وقت یورپ بھر کے 12 شہوروں میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے لئے ٹکٹوں کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ لندن. سینٹ پیٹرز برگ اور بڈا پسٹ سے موصول ہوئی ہے یوئیفا کے ایک اعلانیہ کہ مطابق صرف ویمبلے میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کے لئے 1.3 ملین ٹکٹس کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں. 12 جون سے شروع ہونے والی ٹکٹس کی فروخت کے پہلے مرحلے میں 1.5 ملین ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جو کہ تماشائی پہلے کی بنیاد پر فروخت کئے جارہے ہیں. یوئیفا کپ کا 60 ویں ایڈیشن 12 جون سے 12 جولائی 2020 تک یورپ کے بارہ شہروں میں کھیلا جائے گا.