تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / کیا نیمار پی ایس جی کو خدا حافظ کہہ کر ایکبار پھر بارسلونا جوائن کرنے جا رہے ہیں ؟ برازیلین سُپر سٹار کے حوالے سے دلچسپ خبر سامنے آگئی

کیا نیمار پی ایس جی کو خدا حافظ کہہ کر ایکبار پھر بارسلونا جوائن کرنے جا رہے ہیں ؟ برازیلین سُپر سٹار کے حوالے سے دلچسپ خبر سامنے آگئی

پیرس – 10 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ برازیلین سٹار فٹبالر نیمار ایکبار پھر اپنے سابق ایف سی بارسلونا کے ساتھ رابطہ میں آگئے ہیں . اور سبھی فریقوں کی آمادگی پر وہ کسی بھی وقت پی ایس جی کو خدا حافظ کہہ کر دبارہ بارسلونا فٹبال کلب کو جوائن کر سکتے ہیں. فرنچ نیشنل چیمپین پی ایس جی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیمار کے حوالے سے کوئی افر موصول نہیں ہوئی تاہم انکے علم میں ہے کہنیمار اور انکے مینجرز بارسلونا کے ساتھ رابطہ میں ہیں ،اس حوالے سے انہیں کوئی قابل قبول آفر آئی تو اس پر گور کیا جائے گا. ذرائع کا ہنا تھا کہ فٹبال میں کھلاڑیوں کی خرید فروخت ایک روٹین ہے . یاد رہے کہ برازیل سے تعلق رکھنے والے نیمار کو پی ایس جی نے اگت 2017 میں ریکارڈ 222 ملین میں بارسلونا سے ہی خریدا تھا. نیمار کے بارسلونا کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے خبریں گذشتہ روز اس وقت سامنے آئی تھیں جب انہوں نے پی ایس جی کے پری سیشن پریکٹس کے پہلے روز پریکٹس سیشن جوائن نہیں کیا تھا.