تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نے عمران لطیف کو ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات تک گجرات میں فٹبال کے معاملات کو چلانے کے لئے کواڈنیتر مقرر کر دیا

پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نے عمران لطیف کو ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات تک گجرات میں فٹبال کے معاملات کو چلانے کے لئے کواڈنیتر مقرر کر دیا

لاہور – 10 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نے جامعہ سٹار فٹبال کلب کے عمران لطیف کو ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات تک گجرات میں فٹبال کے معاملات کو چلانے کے لئے کواڈنیٹر مقرر کر دیا ہے. سپریم کورٹ آف پاکستان کی زیر نگرانی ہونے والے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں گذشتہ برس چار سال کے لئے منتحب ہونے والے صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر کی جانب سے جاری کردہ لیٹر نمبرپی ایف اے 19 / ڈی ایف اے – گجرات 031 کے مطابق عمران لطیف ڈی ایف اے کے آئندہ انتخابات تک گجرات فٹبال کے معاملات کی نگرانی کریں گے.