تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / کے آر ایل اسپورٹس ڈیپارٹمینٹ کے کنٹریکٹ پر تعینات سربراہ نے اپنے دوستو کو نواز نے کا سلسلہ شروع کر دیا ، پی آئی اے کے سابق متنازعہ کوچ کو کے آر ایل میں لے آئے

کے آر ایل اسپورٹس ڈیپارٹمینٹ کے کنٹریکٹ پر تعینات سربراہ نے اپنے دوستو کو نواز نے کا سلسلہ شروع کر دیا ، پی آئی اے کے سابق متنازعہ کوچ کو کے آر ایل میں لے آئے

اسلام آباد – 0 1 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) کے آر ایل اسپورٹس ڈیپارٹمینٹ کے کنٹریکٹ پر تعینات سربراہ نے اپنے دوستو کو نواز نے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق . کے آر۔ ایل کے مینیجر سپورٹس ایاز بٹ نے اسلم خان نامی ایک ایسے صا حب کو کے آر۔ ایل ٹیم کا فٹ بال کوچ مقرر کیا ہے جو اس سے قبل پی۔ آئی۔ اے میں تعینات تھے اور مبینہ طور پر اپنے ادارے کو جعلی ڈاکومینٹس دینے پر انکوائری کا سامنا کر چکے اور نکللے جا چکے ہیں ۔ یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ ایاز بٹ خود بھی ریٹائرڈ ہیں اوربار بار اپنا کنٹریکٹ رینیو کروا کر ریٹا ئرمنٹ کے بعد بھی ڈیپارٹمینٹ سے چمٹے ہوئے ہیں . ایسے میں سوال ےہ ہے کہ کیا کے آر ایل جیسے حسا ادارہ میں دوستوں کو نوازنے کا ےہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا. اور پرانے بابے کب تک نوجوانوں کے حق پر قابض بنے انکا حق مارتے رہیںگے .