تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / انٹر زونل انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ایل آرسی اے انتظامیہ کی بہترین کاوش قرار، اسسٹنٹ کوچ سعود احمد خان

انٹر زونل انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ایل آرسی اے انتظامیہ کی بہترین کاوش قرار، اسسٹنٹ کوچ سعود احمد خان

لاہور- 10 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسسٹنٹ کوچ سعود احمد خان نے انٹر زونل انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ایل آرسی اے انتظامیہ کی بہترین کاوش قرار دیا ہے سعود خان کا کہنا ہے کہ لاہور ریجن کے علاوہ پورے پاکستان میں کہیں بھی زونل یا ڈسٹرکٹ کی سطح انڈر 16ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کیا جاتا ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں بہترین ایمپائرز، گراونڈز اور بالز استعمال کیے جارہے ہیں ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کے اختتام پر کافی اچھے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جو مستقبل میں لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ریجن کو ایک بار پھر قومی چیمپین بنوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کھلاڑیوں میں رانا ارسلان کو اس ٹورنامنٹ کی دریافت قرار دیا جاسکتا ہے جس نے اس سخت موسم میں ایک اننگ میں 262رنز کی اننگ کھیل کر ایک رکارڈ قائم کیا ہے اس کے علاوہ علی زوریز آصف نے ٹورنامنٹ میں تین سینچریاں سکور کر رکھی ہیں دیگر کھلاڑیوں میں عبید شاہد، عثمان ارشاد، ثوبان ملک، حمزہ نواز، شاہ ویز عرفان، التمش عباس، حذیفہ جاوید، مدثر گوہر،مزمل شاہد، جعفربلال، اسامہ زاہد، حیدر سہیل، اومان شاہدکی کارکردگی قابل تحسین ہے سعود خان کا کہنا ہے کہ لاہو رریجن جسطرح مختلف ایج گروپ کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہا ہے اس کا ثمر آنے والے وقت میں نظر آئے گا جتنے ٹورنامنٹ موجودہ دور میں منعقد کیے جارہے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی سعود خان کا کہنا ہے انٹر زونل انڈر 16 ٹورنامنٹ کے اختتام پر فی الفور دوہفتے کا ہائی پرفارمنس کیمپ لگایا جائے گا جس میں ان تمام کھلاڑیوں کو مزید گروم کیا جائے گا جو اس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے