تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 16کرکٹ: گروپ بی میں مزید تین میچز کا فیصلہ، ایسٹ زون ریڈز، نارتھ زون ریڈز اور نارتھ زون گرینز کی کامیابی، نارتھ زون ریڈز کی سیمی فائنل میں رسائی

ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 16کرکٹ: گروپ بی میں مزید تین میچز کا فیصلہ، ایسٹ زون ریڈز، نارتھ زون ریڈز اور نارتھ زون گرینز کی کامیابی، نارتھ زون ریڈز کی سیمی فائنل میں رسائی

لاہور- 10 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر زونل انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے چوتھے راونڈ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے نارتھ زون ریڈز نے گروپ بی سے چار میچز جیت کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی نشست پکی کر لی ہے
البلال گراونڈ میں منعقدہ پہلے میچ میں ایسٹ زون ریڈز نے ویسٹ زون ریڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6رنز سے شکست دی ایسٹ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 222رنز بنائے حیدر سہیل نے 58، محمد حسین نے 54اور محمد عمیر نے 42رنز بنائے اومان شاہد نے 3وکٹیں حاصل کیں جواب میں ویسٹ زون ریڈز 216رنز پر پویلین لوٹ گئی اومان شاہد نے 55، موسی خان نے 50اور شاہ زیب احمد نے 28رنز بنائے فواد خان نے 4، شلوم ڈینیل اور حیدر سہیل نے 2,2وکٹیں حاصل کیں
اتفاق ایل آرسی اے گراونڈ میں ہونے والے دوسرے میچ میں نارتھ زون ریڈز نے ایسٹ زون گرینز کو80 رنز سے شکست دی نارتھ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے رانا ارسلان نے 113رنز کی شاندار اننگ کھیلی واصف محمود نے 30رنز بنائے فہد افضل نے 4 اور اسامہ زاہد نے 2وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں ایسٹ زون گرینز مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 204رنز بنا سکی اسامہ زاہد نے 87رنز کی نمایاں اننگ کھیلی عماد سلیم اور حمزہ شکیل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں
نیو اتفاق گراونڈ میں منعقدہ دن کے تیسرے اور آخری میچ میں نارتھ زون گرینز نے ویسٹ زون گرینز کو8 وکٹوں سے شکست دی ویسٹ زون گرینز نے پہلے کھیل کر 38.2اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے حسنین بیگ نے 58اور شاہ ویز عرفان نے 27رنز بنائے عمر بیضہ نے 4، محمد حمزہ نے 3اور احسن علی نے 2وکٹیں حاصل کیں نارتھ زون گرینز نے ہدف 16.3اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا عبدالوہاب نے آوٹ ہوئے بغیر 79اور محمد حسن نے 46رنز بنائے