تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور بھارتی کمنٹینر سنجے منجریکر میں ٹوئیٹر پر نوک جھونک شدت اختیار کر گئی

سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور بھارتی کمنٹینر سنجے منجریکر میں ٹوئیٹر پر نوک جھونک شدت اختیار کر گئی

نئی دہلی ( سپورٹس ورلڈ نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اورمعروف بھارتی کمنٹیٹر سنجے منجریکر کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب ساءٹ ٹوئیٹر پر نوک جھونک شدت اختیار کر گئی ہے ۔ سنجے منجریکر نے غصے میں آکر مائیکل وان کو بلاک بھی کردیاہے ۔ سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ٹوئیٹر پر سنجے منجریکر کی طرف سے مائیکل وان کو ٹوءٹر پر بلاک کئے جانے کا انکشاف سابق انگلش کرکٹر نے اپنے ٹوئیٹر اکانٹ پر کیا ۔ سنجے منجریکر نے کچھ دنوں پہلے بھارتی کرکٹر راویندرا جدیجہ کو بٹس اینڈ پیس کرکٹر قراردیا تھا،جس پرجدیجہ نے خاصی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے منجریکر کو جواب بھی دیا تھا ۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں جڈیجہ نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا تو منجریکر نے اپنا بیان بدلتے ہوئے جدیجہ کو اسٹریٹ اسمارٹ کرکٹر قرار دے دیا ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے لیے اپنے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جدیجہ کو شامل کیا جس پر مائیکل وان نے منجریکر پر طنز یہ ٹوءٹ کی کہ بٹس اینڈ پیس کرکٹرکو آپ نے اپنی ٹیم میں منتخب کر لیا ہے ۔ پھرمنجریکر نے دوبارہ سیمی فائنل کے لیے اپنی ٹیم چنی تو اس سے جدیجہ کو ڈراپ کردیا اورٹوءٹس میں اس کی وضاحت بھی پیش کی ۔ اس تمام تر صورتحال کے دوران مائیکل وان نے انکشاف کیا کہ انہیں سنجے منجریکر نے بلا ک کردیا ہے ۔