تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلز جمعہ کو کھیلے جائینگے،سرینا ، سیمونا ، ایلینا اور بربورا سیمی فائنلز میں آمنے سامنے آئیں گیں

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلز جمعہ کو کھیلے جائینگے،سرینا ، سیمونا ، ایلینا اور بربورا سیمی فائنلز میں آمنے سامنے آئیں گیں

لندن – 10 جولائی 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) رواں سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دونوں ویمنز سنگلز سیمی فائنلز کل جمعہ کو کھیلے جائینگے ۔ ویمنز سنگلز ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے جس کے مطابق سرینا ولیمز، سیمونا ہالپ، ایلینا سویٹولینا اور بربورا سٹرائیکووا سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں ۔ لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے ۔ میگا ایونٹ کے دونوں ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچز جمعہ کو کھیلے جائینگے ۔ پہلے سیمی فائنل میں یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا کا مقابلہ رومانیہ کی سیمونا ہالپ سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا سے ہوگا ۔