تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / عالمی و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ جمعرات کو برمنگھم میں کھیلا جائےگا

عالمی و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ جمعرات کو برمنگھم میں کھیلا جائےگا

برمنگھم – 10 جولائی 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) عالمی و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 12ویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ جمعرات کو برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائےگا،میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور 10 ٹیموں میں سے 4ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت نے ٹاپ فور میں جگہ بنائی تھی، آسٹریلوی ٹیم کو آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،تاہم آٹریلوی ٹیم پہلے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر چکی تھی ۔ لیگ میچز کے بعد کینگروز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔ آسٹریلیا کا مقابلہ تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ سے ہے ۔ عالمی و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم اس سے قبل سب سے زیادہ 5مرتبہ ورلڈ کپ ٹاءٹل حاصل کر چکی ہے اور چھٹی مرتبہ یہ ٹاءٹل انے نام کرنے کےلئے پرعزم ہے ۔ دوسری جانب میزبان انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کےخلاف سیمی فائنل میچ میں کامیابی کےلئے بے تاب نظر آرہی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیمی فائنل میچ میں کامیابی کےلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ انتہائی سخت اور کرنٹے دار ہوگا اور شائقین کرکٹ کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان علیم ڈار آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں بطور فورتھ ایمپائر فراءض انجام دیں گے ۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے ۔ آئی سی سی کے مطابق 11 جولائی کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور جنوبی افریقہ کے ماریس ایراس مس آن فیلڈ ایمپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔ نیوزی لینڈ کے کرس گیفینی تھرڈ اور پاکستان کے نامور ایمپائر علیم ڈار فورتھ ایمپائر کے فراءض انجام دیں گے ۔ سری لنکا کے راجن میچ ریفری ہوں گے ۔ ورلڈ کپ کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائےگا جس کیلئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔