تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کبڈی / پہلی آل پاکستان انٹر ڈویڑنل انڈر20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ 26 جولائی سے شروع ہوگی 20 اور 75 کلوگرام سے کم وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گی:فیڈریشن سیکرٹری جنرل

پہلی آل پاکستان انٹر ڈویڑنل انڈر20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ 26 جولائی سے شروع ہوگی 20 اور 75 کلوگرام سے کم وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گی:فیڈریشن سیکرٹری جنرل

اسلام آباد – 10 جولائی(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی آل پاکستان انٹر ڈویڑنل انڈر ۔ 20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ 26 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ملک بھر سے تمام ڈویڑنل ٹیموں کے انڈر ۔ 20 اور 75 کلوگرام سے کم وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گی ۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 25 جولائی کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی کا وزن کیا جائے گا ۔ قوانین کے بارے میں آگاہ اور ڈراز کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم دس کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل ہوگی اور چیمپئن شپ ناک آوَٹ سسٹم کی بنیاد پرکھیلی جائے گی