تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 16کرکٹ: گروپ اے کے پانچواں اور آخری مرحلہ مکمل، ایسٹ زون بلوز اور ویسٹ زون بلوز نے اپنے میچز جیت لیے

ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 16کرکٹ: گروپ اے کے پانچواں اور آخری مرحلہ مکمل، ایسٹ زون بلوز اور ویسٹ زون بلوز نے اپنے میچز جیت لیے

لاہور:11جولائی 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر زونل انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ میں گروپ اے کے لیگ مرحلے کے پانچویں اور آخری راونڈ کے مقابلے مکمل ہوگے ہیں گروپ اے میں ویسٹ زون وائٹس کی 9پوائنٹس کے ساتھ پہلی، ویسٹ زون بلوز کی 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایسٹ زون بلوز کی بھی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرگروپ اے کے آخری راونڈ کے تینوں میچز گزشتہ شب کی بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے .اتفاق ایل آرسی اے گراونڈ میں ہونے والے پہلے میچ میں ایسٹ زون بلوز نے نارتھ زون وائٹس کو6 وکٹوں سے شکست دی بارش سے متاثرہ میچ کو 25اوورز فی اننگ تک محدود کیا گیا نارتھ زون وائٹس نے پہلے کھیل کر 23اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 100رنز بنائے عثما ن ارشاد نے 40رنز کی نمایاں اننگ کھیلی مصدق شبیر نے 4اور سلمان نصیر نے 3وکٹیں حاصل کیں ایسٹ زون بلوز نے ہدف 15اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پرعبور کر لیا علی دلشاد نے 29اور حنیف الرحمن نے 23رنز بنائے .ٹاون شپ وائٹس گراونڈ میں ہونے والے دوسرے میچ میں ویسٹ زون بلوز نے ایسٹ زون وائٹس کو9 وکٹوں سے زیر کیا ایسٹ زون وائٹس نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 76رنز بنائے راجہ بالاج نے 22رنز بنائے ثوبان ملک نے 5عمیر عباس نے 2وکٹیں حاصل کیں ویسٹ زون بلوزنے ہدف 16.3اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا حذیفہ جاوید 50رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے .ماڈل ٹاون کلب گراونڈ میں شیڈول ویسٹ زون وائٹس اور نارتھ زون بلوز کا میچ گراونڈ گیلی ہونے کی وجہ سے شروع نہ ہوسکا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے
ٹورنامنٹ میں آج گروپ بی کے آخری مرحلے کے تین لیگ میچز شیڈول ہیں.