تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / کھیلوں کی دنیا کا بڑا نام بریگیڈئر ر عبد الحمید حمیدی انتقال کر گئے ،ہاکی لیجنڈ اولمپئین عبد الحمید حمیدی پھپیھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے

کھیلوں کی دنیا کا بڑا نام بریگیڈئر ر عبد الحمید حمیدی انتقال کر گئے ،ہاکی لیجنڈ اولمپئین عبد الحمید حمیدی پھپیھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے

اسلام آباد -11 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز)کھیلوں کی دنیا کا بڑا نام بریگیڈئر ر عبد الحمید حمیدی انتقال کر گئے
ہاکی لیجنڈ اولمپئین عبد الحمید حمیدی پھپیھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے – دو روز سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد 92برس کی عمر میں انتقال کرگئے – بریگیڈئر ر عبد الحمید حمیدی روم اولمپکس 1960کی فاتح ہاکی ٹیم کے کپتان رہے -بریگیڈئیر حمیدی نے چار اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی .عبدالحمید حمیدی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے -آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے پربھی بریگیڈئیر ر حمیدی نے خدمات سر انجام دی -بریگیڈئیر ر عبد الحمید حمیدی کی نماز جنازہ جمعہ کو بنوں میں ادا کی جائے گی – بریگیڈئیر ر حمیدی اولمپئین رشید جونیئر کے بڑئے بھائی تھے