تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / وقار یونس وائیٹ کے ہاتھوں یونس خان بلیوز کو 105رنز کی واضح شکست 180رنز کے تعاقب میں ناکام سائیڈ 75رنز پر ڈھیر‘ عبدالفضل کی نصف سنچری

وقار یونس وائیٹ کے ہاتھوں یونس خان بلیوز کو 105رنز کی واضح شکست 180رنز کے تعاقب میں ناکام سائیڈ 75رنز پر ڈھیر‘ عبدالفضل کی نصف سنچری

کراچی ۔ 11 جولائی 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس گراوَنڈ (بی) پر جاری یو بی الیل انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں وقار یونس اکیڈمی وائیٹ نے یونس خان کرکٹ اکیڈمی بلیوز کو 105رنز کی واضح شکست سے دوچار کردیا ۔ عبدالفضل کی فتح گر نصف سنچری اورعلی حسن کی 18رنز کے عوض 5شکار ۔ ناکام سائیڈ کی مایوس کن بیٹنگ ۔ علی حسن ہی 17رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں آسکے ۔ وقار یونس اکیڈمی واءٹ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور46،4اوورز میں 180رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔ عبدالفضل نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53رنزاسکور کئے ۔ ساجد حبیب نے 3چوکے اورایک چھکا لگا کر 34رنز بنائے ۔ محمد عامر کے 20رنز میں 3چوکے اورایک چھکا لگایا ۔ علی حسن نے 17رنز بنائے ۔ محمد حمزہ سینئر اورخالد حسن نے 3,3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا ۔ محمد حمزہ جونئر اور عبدالصمد نے 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا ۔ یونس خان بلیوز کی ٹیم 2 .46اوورز میں 75رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ محمد حمزہ سینئر نے 2چوکے لگا کر 17رنز اور محمد حمزہ جونیئر نے 2چوکوں کی مدد سے 9رنز اسکور کئے ۔ علی حسن نے 18رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ واحد علی نے 17رنز پر 3اور ساجد حبیب نے 10رنز پر 2کھلاڑیوں کو آوَٹ کیا ۔ ایمپائرز سلیم بدر اور کالم خان جبکہ سید تیمور عالم آفیشل اسکورر تھے ۔