تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن اسکینڈل کیس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو اور ولایت شاہ نیب کے ہاتھوں گرفتار مزید گرفتاریوں کا امکان

پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن اسکینڈل کیس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو اور ولایت شاہ نیب کے ہاتھوں گرفتار مزید گرفتاریوں کا امکان

لاہور:13جولائی2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن اسکینڈل کیس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو اور ولایت شاہ نیب کے ہاتھوں گرفتار مزید گرفتاریوں کا امکان. تفصیلات کے مطابق پنجاب سپورٹس کا مشہور زمانہ پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن کیس میں سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کی گرفتاری کے بعد پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو اور ولایت شاہ سمیت پانچ ملزمان کو نیب حکام نے گرفتار کرکے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے . دوران پیشی مبینہ طور پر افسران کے ساتھ ملکر پنجاب سپورٹس بورڈ کی 27 کروڑ سے زائد رقم دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والا ٹھیکیدار احسان الحق کمرہ عدالت میں روتا رہا.
زرائع کے مطابق پنجاب سپورٹس کی میگا کرپشن کیس یوتھ فیسٹول کے نتیجے میں لکھ پتی اور کروڑ پتی بننے والے پنجاب سپورٹس بورڈ کے چند مذید افسران جنکا تعلق ایڈمن برانچ اور اکاونٹس سمیت دیگر شعبوں سے ہے کو بھی آئندہ شامل تفتیش کئے جانے کے قوی امکانات ہیں – حالیہ گرفتاریوں کے بعد سپورٹس بورڈ پنجاب کے ان افسران اور ٹھیکیداروں کی دوڑیں لگ گئی ہیں جو گزشتہ چند سالوں میں کڑور پتی بن گئے ہیں زرائع کے مطابق اس صورتحال میں چند ایک ٹھیکیداروں نے جو کھبی کھلاڑی کا روپ دھار لیتے ہیں تو کھبی سپورٹس بورڈ کے سامان فراہم کرنے والے سپلائر بن جاتے ہیں بھی اس صورتحال میں سر پر جوتے رکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے ہیں.اور اب اپنے آپکو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں.مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ طارق وٹو جیسے افسران بڑے افسروں کے دباؤ میں آکر کام کرنے والوں میں سے تو ہو سکتے ہیں. شاہد اس سے زیادہ نہیں. بہر حال اس حوالے سے حتمی فیصلہ تو تحقیقات کے بعد ہی ہوگا کہ کس معاملہ کا کون ذمہ دار ہے – تاہم اندر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پنجاب سپورٹس بورڈ کے حقیقی کرپٹ عناصر ابھی بھی قانون کی گرفت سے دور ہیں .امید کی جارہی جیسے جیسے نیب کی تحقیقات آگے بڑھیں گیں اس معاملے میں ملوث بڑے کردار بھی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے.اور چھوٹے سپلائر بھی جو اب بہت بڑے سپلائر بن چکے ہیں بھی – پنجاب یوتھ فیسٹول میگا کرپشن کے علاوہ نیب کے پاس سابقہ دور حکومت میں سپورٹس بورڈ پنجاب میں دیگر کی جانے والی مالی بد عنوانیوں کے کئی مذید کیسز بھی پڑے ہوئے ہیں جن میں آگے چل کر مذید سابق ڈی جی صاحبان .افسران اور ٹھیکیداروں پر بھی ہاتھ ڈالے جانے کی توقع ہے .