تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / ورلڈکپ فاتح ٹیم کی انعامی رقم کیا ہوگی ، رنر اپ کو کیا ملے گا – مکمل تفصیلات جانئیے اس خبرمیں

ورلڈکپ فاتح ٹیم کی انعامی رقم کیا ہوگی ، رنر اپ کو کیا ملے گا – مکمل تفصیلات جانئیے اس خبرمیں

لندن -13 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ لارڈز میں فائنل کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ کپ کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ فائنل ہارنے والی ٹیم 20 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔ پاکستان ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہوا ہے۔
سیمی فائنل ہارنے والی بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں 8،8 لاکھ ڈالرز دیے گئے ہیں۔ ہر ٹیم کو لیگ میچ جیتنے پر 40 ہزارڈالرز دیئے گئے۔ پاکستان ٹیم نے پانچ گروپ میچوں میں کامیابی حاصل کی اس لیے پاکستانی ٹیم کو 2 لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔ پاکستان سمیت 6 ٹیموں نے لیگ مرحلے کے بعد واپسی کا ٹکٹ کٹوایا ہے۔ ان ٹیموں کو مزید ایک ایک ڈالرز ملیں گے۔ پاکستاان کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ سے ہونے والی آمدنی کا الگ سے شیئر ملے گا۔