تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / ومبلڈن : رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے ٹینس سُپراسٹار سیرینا ولیمز کوا سٹریٹ سیٹ میں ہرا کر تہلکہ مچا تے ہوئے ومبلڈن وویمن سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ومبلڈن : رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے ٹینس سُپراسٹار سیرینا ولیمز کوا سٹریٹ سیٹ میں ہرا کر تہلکہ مچا تے ہوئے ومبلڈن وویمن سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ومبلڈن – 14 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ومبلڈن ٹینس وومنز سنگلز کے فائنل مقابلے میں رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے ٹینس سُپراسٹار سیرینا ولیمز کو ہرا کر تہلکہ مچا تے ہوئے ومبلڈن وویمن سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔ سابق عالمی نمبر ایک رومانیہ کی سیمونا ہیلپ پہلی بار یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ فاتح کھلاڑی نے سپر اسٹار کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ – دو ،چھ – دو سے ہراتے ہوئے آوٹ کلاس کردیا ۔ سیمونا ہیلپ کھیل کے آغاز سے ہی سرینا ولیم پر حاوی نظر آئیں اور انہوں نے سرینا کو کھُل کر کھیلنے نہین دیا ۔ مینز سنگل کے فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کا مقابلہ سربیا کے نوواک جوکووچ سے آج ہوگا۔