تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / فواد علی نے پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس مکمل کرلیا

فواد علی نے پی سی بی لیول ٹو کوچنگ کورس مکمل کرلیا

پشاور – 15 اکتوبر 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) فرسٹ کلاس کرکٹر فواد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے لیول ٹوکوچنگ کورس مکمل کرلیا وہ اس سے قبل لیول ون کوچنگ اور پی سی بی لیول ون ٹرینر کوچ کا کورس بھی مکمل کر چکے ہیں۔ وہ ملک کرکٹ اکیڈمی سے پانچ سالہ کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں پشاور ریجن سے فرسٹ کرکٹ، فرسٹ کرکٹ ون ڈے، فرسٹ کلاس پینٹاگولر، پشاور پینتھر سے ٹی ٹونٹی، انٹر ریجن گریڈ ٹو، سینئر انٹر ڈسٹرکٹ پشاور، انٹر ڈسٹرکٹ اور انڈر 19 پشاور ریجن، بنگلہ دیش ڈویژن ون لیگ، دبئی ڈویژن اے لیگ، بخاطر لیگ متحدہ عرب امارات، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ریجنل کرکٹ اکیڈمی کھیل چکے ہیں۔فواد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بچپن ہی سے کرکٹ کے ساتھ لگائو تھا انہوں نے 2000 میں ملک سپورٹس کرکٹ کلب سے باقاعدہ کرکٹ کا آغاز کیا اور 2007 میں پشاور ریجن سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلا جس میں انہوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، جس کے بعد انہوں نے بنگلہ دیشن اور دبئی میں مختلف کلبز کے طرف سے کھیلتے ہوئے نہ صرف پاکستان بلکہ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2009 میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے لیول ون کوچنگ کورس کیا جبکہ حال ہی میں لیول ٹو کوچنگ کورس پاس کرکے ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بچوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں