تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / ویل چیئر کرکٹ ، انٹرلوپ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپیئن شپ میں فیڈل ایریا، سندھ، جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ویل چیئر کرکٹ ، انٹرلوپ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپیئن شپ میں فیڈل ایریا، سندھ، جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

لاہور – 16 اکتوبر 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ویل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام لاہور میں جاری انٹرلوپ ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپیئن شپ میں فیڈل ایریا، سندھ، جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اتفاق کرکٹ گراونڈ میں جاری چیمپیئن شپ میں گذشتہ روز آخری چار لیگ میچز کھیلے گئے جن میں فیڈرل ایریا، سنٹرل پنجاب، سندھ اور ساوتھ پنجاب کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیلا میچ کے پی کے اور فیڈرل ایریا کے درمیان کھیلا گیا جس میں فیڈریشن ایریا ٹیم نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے میچ سنٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ایک رن سے کامیابی اپنے نام کی۔ تیسرے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ چھوتھے میچ میں ساوتھ پنجاب نے کے پی کے ٹیم کو 3 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے پہلے سیمی فائنل میں فیڈرل ایریا کا مقابلہ سندھ سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سنٹرل پنجاب اور ساوتھ پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔