تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / کیا رواں سال دسمبر میں کھٹمنڈ و نیپال میں ہونے والے سیف گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم شرکت کر پائے گی ؟

کیا رواں سال دسمبر میں کھٹمنڈ و نیپال میں ہونے والے سیف گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم شرکت کر پائے گی ؟

اسلام آباد – 17 اکتوبر 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) کیا رواں سال دسمبر میں کھٹمنڈو نیپال میں ہونے والے سیف گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم شرکت کر پائے گی ؟ یا نہیں . ذمہ دار زرائع کے مطابق پی او اے کی جانب سے پی ایس بی کو بھجی گئی سیف گیمز کھٹمندو میں شامل کھیلوں کی لسٹ میں فٹبال کا نام شامل نہیں اس صورتحال کو لیکر سیف گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم ی شر کت مشکوک دیکھائی دے رہی ہے. اس صورتحال کو لیکر آج جب سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام نے فیفا کی جانب سے مقرر کی گئی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن اور پی ایف ایف سیکر ٹری کرنل (ر) مجاہد ترین سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ انہیں بھی یہی اطلاع ملی ہے کہ فٹبال کے کھیل کو پی ایس بی کو بھجوائی گئی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا. تاہم انکا کہنا تھا کہ وہ اس ضمن میں پی ایس بی اور پی او اے سے رابطہ کر رہے ہیں. سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کے اس سوال پر کہ اس کی معاملہ کے پیچھے کوئی سیاسی مسلئہ تو نہیں انکا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایسا نہیں ہے ممکنہ طور پر پی او اے نے یہ لسٹ اسوقت بھجوائی ہو گی جب پی ایف ایف کے معاملات متنازعہ تھے اور فیڈریشن دو دھروں میں بتی ہوئی تھی انب فیفا نارملائزیشن کمیٹی بننے کے بعد وہ صورتحال ختم ہو چکی ہے .. انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے قیام کے بعد پی او اے فٹبال کے حوالے سے اپنی پالیسی بدلے گا. اور سیف گیمز میں پاکستان کی فٹبال ٹیم کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا. اس معاملہ پر پی ایس بی کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملہ پر پی ایف ایف نے ان سے بھی رابطہ کیا تھا. لیکن کیونکہ یہ معاملہ پی ایس بی سے متعلقہ نہیں تھا اس لئے ہم نے انہیں پی او اے سے رابطہ کا کہا ہے. انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاملہ دونوں اداروں کے درمیان خوش اصلوبی سے حل ہوجائے گا..