تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / پاکستان کے ثاقب عمر اور نعمان آفتاب آئی ٹی ایف انڈر 18 جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے جن کا مقابلہ آج کوریا کی جوڑی سے ہوگا

پاکستان کے ثاقب عمر اور نعمان آفتاب آئی ٹی ایف انڈر 18 جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے جن کا مقابلہ آج کوریا کی جوڑی سے ہوگا

پشاور – 17 اکتوبر 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کے ثاقب عمر اور نعمان آفتاب آئی ٹی ایف انڈر 18 جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے جن کا مقابلہ آج کوریا کی جوڑی سے ہوگا،پاکستان محمد شعیب اور حذیفہ عبدالرحمن سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں ثاقب عمر اور نعمان آفتاب نے فرسٹ سیڈ برطانیہ وجرمنی کے پیسی لکنہ اور ڈینیئل کو چھ تین اور سات چھ سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کے کم جونگ اور گنک کنج نے پاکستان کے محمد شعیب اور حذیفہ عبدالرحمن کو دوو چھ، سات چھ اور دس سات سے ہرایا۔ سنگلز کوارٹر فائنل میں ثاقب عمر کو کوریا کے کم جونگ کے ہاتھوں چھ تین اور چھ تین سے، نعمان آفتاب کو کوریا ہی گنک کنج کے چھ ایک اور چھ ایک، تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے برطانیہ کے کھلاڑی کو پانچ سات، سات چھ اور چھ ایک سے جبکہ حذیفہ عبدالرحمن نے پاکستان ہی کے احمد کامل کو چھ چار اور چھ تین سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ برطانیہ، جرمنی، کوریا، ایران، از بکستان، افغانستان، ہانگ کانگ اور سری لنکا کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔