تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / 33ویں نیشنل گیمز 9نومبر تک موخر ہونے کے باعث پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر کھیلوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوگیا

33ویں نیشنل گیمز 9نومبر تک موخر ہونے کے باعث پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر کھیلوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوگیا

پشاور – 17 اکتوبر 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز 9نومبر تک موخر ہونے کے باعث پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر کھیلوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوگیا، انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالاکا انعقاد 20 اکتوبر سے صوابی میں ہوگا۔اس حوالے سے ڈی ایس اوصوابی طارق محمد نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 20اکتوبر سے صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل میں 20اکتوبر سے منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گالاکیلئے بھر پورتیاریاں شروع کردی ہیں جس میں صوابی،مردان،ملاکنڈ اور بونیر کے کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر آئینگے۔انکا کہنا تھا کہ اس فیسٹول میں کرکٹ،والی بال ،فٹ بال اور ہاکی کے مقابلے کھیلے جائینگے۔طارق محمد نے کہاکہ انہوں نے ضلع صوابی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بہترین پلا ن تیار کرلیاہے جسکے تحت شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ ،ڈویژن اور صوبائی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں،بام خیل سپورٹس کمپلیکس میں آل خیبر پختو نخواباکسنگ ٹورنامنٹ،ٹیبل ٹینس سمیت کئی دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے ہیں ،جبکہ مستقبل میں بھی کئی ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے شیڈول ترتیب دیدیاگیاہے۔