تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / خیبر پختونخواہ سائیکلینگ ایسوسی ایشن اور شوکت خانم ہسپتال پشاور کے اشتراک سے پنک ربن آگاہی مہم کے سلسلے میں حیات آباد میں سائیکل ریلی

خیبر پختونخواہ سائیکلینگ ایسوسی ایشن اور شوکت خانم ہسپتال پشاور کے اشتراک سے پنک ربن آگاہی مہم کے سلسلے میں حیات آباد میں سائیکل ریلی

پشاور – 29 اکتوبر 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز)پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کی ہدایت پر خیبر پختونخواہ سائیکلینگ ایسوسی ایشن نے شوکت خانم ہسپتال پشاور کے اشتراک سے پنک ربن آگاہی مہم کے سلسلے میں حیات آباد میں سائیکل ریلی نکالی گئی ریلی میں واپڈا، ایس ایس جی سی، خیبر پختونخوا، گورنمنٹ گرلز کالج نحقی، سٹی جونیئر سکول اور نارتھ ویسٹ ہسپتال کی خواتین سائیکلنگ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس سائیکل ریلی کا مقصد خواتین میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا . ریلی میں شریک سائیکلسٹوں نے پشاور کی مختلیف سٹرکوں پر سائیکلینگ کی اور چھاتی کے کینسر کے حوالے سے لیٹریچر بھی تقسیم کیا.

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی آسیہ خٹک مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے ریلی کے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں۔ شوکت خانم ہسپتال کے اکرام اللہ، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری نثار احمد، خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سرمد، فیاض، اعجاز، واپڈا کے امین سلیری اور ملک رزاق بھی موجود تھے۔