تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / سابق ڈائریکٹر گیم ڈویولپمنٹ و ہیڈ سکول و کلب کرکٹ پی سی بی ایزد سید کا ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی سے الیکشن لڑنے کا اعلان

سابق ڈائریکٹر گیم ڈویولپمنٹ و ہیڈ سکول و کلب کرکٹ پی سی بی ایزد سید کا ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی سے الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور -یکم نومبر 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) سابق ڈائریکٹر گیم ڈویولپمنٹ و ہیڈ سکول و کلب کرکٹ پی سی بی سید ایزد حسین نے ویسٹ زون کلبز آرگنائزرز کے پر زور اصرار پر ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے سید ایزد حسین اس سے قبل لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عبوری کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں وہ قومی سطح پر کلب اور سکول کرکٹ کی بہتری کے لیے بھی گراں خدمات انجام دے چکے ہیں سید ایزد حسین کا کہنا ہے کہ اگر االلہ نے موقع دیا تو ویسٹ زون کا الیکشن جیت کر ویسٹ زون لاہور میں پائی جانے والی محرومیوں کو دور کریں گے کرکٹ، کلب کرکٹ آرگنائزرز اور کرکٹرز کی بہتری کے لیے کام تیز کیا جائے گا ویسٹ زون میں کرکٹ ٹورنامنٹس کی بہتات کراوائیں گے کسی کلب سے کوئی انٹری فیس نہیں لی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی کی قیادت میں لاہور نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی شاہ ریز روکھڑی کے والد مرحوم عامر حیات روکھڑی کی بھی لاہور میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کا کہنا تھا کہ ایل سی سی اے کے پچھلے دو ادوار میں کرکٹ کو جتنانقصان پہنچاہے اس کا ازالہ کرنے میں شاہ ریز روکھڑی دن رات کام کررہے ہیں جس کے لیے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں یاد رہے کہ ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے 25سے زائد کرکٹ کلبز نے ایزد حسین سید سے رابطہ کر کے ان کو اپنے مکمل تعاو ن کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ایزد سید نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات اپریل 2020میں شیڈول ہیں