تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / قومی یوتھ اور جونیئر ایتھلیٹکس چیمپین شپ (مرد و خواتین) 23 سے 24 نومبر 2019 کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کی جائے گی : محمد ظفر سیکر ٹری اے ایف پی

قومی یوتھ اور جونیئر ایتھلیٹکس چیمپین شپ (مرد و خواتین) 23 سے 24 نومبر 2019 کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کی جائے گی : محمد ظفر سیکر ٹری اے ایف پی

لاہور – یکم نومبر 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام چوتھی قومی یوتھ اور جونیئر ایتھلیٹکس چیمپین شپ (مرد و خواتین) 23 سے 24 نومبر 2019 کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کی جائے گی یہ بات سیر ٹری جنرل ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان محمد ظفر نے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ دو دن تک جاری رہنے والی اس قومی چیمپین شپ میں آرمی ، پی اے ایف ، نیوی ، واپڈا ، ریلوے ، ایچ ای سی ، پنجاب ، پولیس ، سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان ، اسلام آباد ، اے جے اینڈ کے اور گلگت بلتستان کے 300 سے زائد ایتھلیٹس (مرد اور خواتین) مقابلہ کے لئے میدان میں اُتریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک سالانہ ایونٹ ہے جس میں چیمپیئن کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

چیمپیئن شپ کے شیڈول میں جونیئر مین کے 17 ، جونیئر ویمن کے 14 ایونٹ ، یوتھ مین کے 15 ایونٹ اور یوتھ ویمن کے 14 ایونٹس شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2019 کو 20 سال سے کم عمر کے ایتھلیٹ (2000 اور 2001 میں پیدا ہوئے) جونیئر ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کے اہل ہیں جبکہ 31 یا دسمبر 2019 کو پیدا ہونے والے 16 یا 17 (18 سال سے کم عمر) کے کھلاڑی ) یوتھ چیمپین شپ میں شرکت کے اہل ہیں۔