تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹونٹی ، ٹیم پاکستان 20 اوورز میں 6 وکٹیں گنوا کر 150 رنز اسکور کر نے میں کامیاب ، میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 151 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹونٹی ، ٹیم پاکستان 20 اوورز میں 6 وکٹیں گنوا کر 150 رنز اسکور کر نے میں کامیاب ، میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 151 رنز کا ہدف دے دیا

سڈنی – 5 نومبر 2019 (سپورٹس ورلد نیوز) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹیں گنوا کر صرف 150 رنز اسکور کر تے ہوئے میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 151 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر اوپنر کی حیثیت سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کاآغاز کیا لیکن فخرزمان صرف 2 رنز بنا آؤٹ ہوگئے۔ فخر کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ایک مرتبہ پھر اونچا شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ کھو دی۔ 29 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے مل کر ٹیم کا اسکور 62 رنز تک پہنچایا لیکن رضوان ایک باہر نکل کر شاٹ کھیلے کی کوشش میں اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

رضوان کے بعد آنے والے آصف علی بھی زیادہ چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 5 گیندوں پر صرف 4 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم اور چھٹے نمبر پر آنے والے افتخار احمد ٹیم کا مجموعہ 106 رنز تک پہنچایا لیکن دو رنز لینے کی کوشش میں بابر 50 بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد افتخار احمد نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کی اور اپنے ٹی 20 کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستان نے افتخار احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت آخری تین اوورز میں 67 رنز اسکور کیے۔
افتخار احمد 34 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا لیکن اس میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی بری رہی تھی جب کہ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے قبل تین اوورز میں 41 رنز دے کر پاکستانی بولرز کی صلاحیتیں بھی عیاں ہو گئیں۔ سیریز کو دوسرا میچ آج کینبرا میں کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔