تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا نیشنل گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ سے لاتعلقی کا اعلان غیر قانونی سائیکلنگ ایونٹ کے خلاف بھرپوراحتجاج کرینگے ، سید اظہر علی شاہ

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا نیشنل گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ سے لاتعلقی کا اعلان غیر قانونی سائیکلنگ ایونٹ کے خلاف بھرپوراحتجاج کرینگے ، سید اظہر علی شاہ

پشاور- 5 نومبر 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے نیشنل گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے غیر قانونی قرار دیدیا،پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور سیکرٹری جنرل نثار احمد نے کہا ہے کہ ان کی فیڈریشن یو سی آئی کیساتھ منسلک ہے ‘2012 سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیساتھ تنازعہ چلا آ رہا ہے ‘ گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز میں سائیکلنگ ایونٹ ہم نے کروانا تھا مگر اب صورتحال تبدیل کر دی گئی ہے ‘ ایک سوال کے جواب میں سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ نیشنل گیمز میں یو سی آئی سے منسلک فیڈریشن کے علاوہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اس ایونٹ کو آرگنائزڈ نہیں کرسکتا ،’یو سی آئی کے چارٹر کو ماننے سے انکار کیا گیا ہے جو انتہائی قابل افسوس امر ہے ‘انہوں نے خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر قانونی سائیکلنگ ایونٹ کو سپورٹ نہ کریں جس پر گورنمنٹ کے لاکھوں روپے خرچ ہورہے ہیں جس کی کوئی آئینی وقانونی حیثیت نہیں ، انہوں نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخٹک سے پرزورمطالبہ کیا کہ وہ اس غیر قانونی سائیکلنگ ایونٹ کو فوری طور پر نیشنل گیمز سے باہر کردے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے یونین آف سائیکلنگ (یو سی آئی) کے چارٹر کے تحت الیکشن کروائے اور شفاف انتخابات کے ذریعے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن پلیئرز کو نیشنل گیمز میں شرکت کروائی جارہی ہے ان کا کوئی کیرئیر نہیں ہے انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ڈیپارٹمنٹس کا الحاق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سے ختم کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ نیشنل گیمز کے لئے پاکستان کے ٹاپ سائیکلسٹس کو نظر انداز کر دیا گیا ہے انہوں نے پشاور نیشنل گیمز میں ہونیوالے سائیکلنگ ایونٹ سے لاتعلقی کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ غیر قانونی سائیکلنگ ریس منعقد ہوگی تو ہمارے تمام انٹر نیشنل کھلاڑیوں جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی مختلف ایونٹس میں میڈیا کے سامنے اپنے نیشنل بلیزر جلائیں گے ۔