تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / نیشنل گیمز مقررہ شیڈول کے مطابق دس نومبر کو منعقد ہونگے ، اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ ، انتظامات کا جائزہ لیا گیا لینے کے بعد سٹیک ہولڈرز کا اطمینان کا اظہار

نیشنل گیمز مقررہ شیڈول کے مطابق دس نومبر کو منعقد ہونگے ، اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ ، انتظامات کا جائزہ لیا گیا لینے کے بعد سٹیک ہولڈرز کا اطمینان کا اظہار

پشاور- 5 نومبر 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) )پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پشاور نیشنل گیمز مقررہ شیڈول پر منعقد ہونے کی تصدیق کی ہے’نیشنل گیمز کے حوالے سے گزشتہ روز پشاور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں کورکمانڈر پشاور ‘آرمی اور پولیس کے دیگر افسران ‘چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک’پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن ‘نائب صدر پی او اے سید عاقل شاہ ‘سیکرٹری ذوالفقار بٹ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں’اجلاس میں نیشنل گیمز کے حوالے سے کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور نیشنل گیمز مقررہ شیڈول کے مطابق ہی دس سے سولہ نومبر تک منعقد ہوں گی جس کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ‘اس سلسلے میں سیکرٹری اولمپک ذوالفقار بٹ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نیشنل گیمز شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گی جس میں دس ہزار سے زائد مرد و خواتین ایتھلیٹ اور آفیشلز ملک بھر سے شرکت کررہے ہیں ٹیمیں آٹھ اور نو نومبر کو پشاور پہنچیں گی نو نومبر کو فل ڈریس ریہرسل ہوگی جبکہ دس نومبر کو گیمز کا باقاعدہ افتتاح ہوگا’افتتاحی تقریب کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں ‘