تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ نے سندھ ہاکی ٹیم کے حوالے سے یوٹرن لے لیا.تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں.

پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ نے سندھ ہاکی ٹیم کے حوالے سے یوٹرن لے لیا.تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں.

لاہور:7نومبر2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن سیکریٹری آصف باجوہ نے سندھ ہاکی ٹیم کے حوالے سے یوٹرن لے لیا.تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کی جانب سے سندھ ہاکی ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے حوالے سے اسٹینڈ لینے کے بعد یوٹرن لے لیا.زرائع کے مطابق سندھ ہاکی مین و وومن ٹیم کی بندر بانٹ کردی گئی.دس مین و وومن پلیئرز سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے شامل کئے جائیں گے جبکہ باقی چھ مین و وومن کھلاڑیوں کو غیر الحاق شدہ سندھ ہاکی ٹیم سے شامل کئے جانے کا فیصلہ کرلیا.اسی طرح دو دو آفیشز بھی دونوں دھڑوں سے شامل کرکے ٹیم بھجوائی جائے گی.اس فیصلے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن سے الحاق شدہ سندھ ہاکی ٹیم اور غیر الحاق شدہ ہاکی ٹیم میں ٹرائلز کے بعد سیلیکٹ ہونے کے باوجود بندر بانٹ کی نظر ہونے والے کھلاڑیوں میں مایوسی پھیل گئی.انکا کہنا تھا جب انہیں اس طرح ٹیم سے نکال کر اپنی بندر بانٹ کرنی تھی پھر ٹرائلز و سیلیکشن کا ڈرامہ کیوں کیا گیا.سندھ کے ہاکی حلقوں کی جانب سے اس حوالے سے پی ایچ ایف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.ہاکی حلقوں کے مطابق ہالینڈ کے ٹور کے حوالے سے کوچز کی بندر بانٹ کے بعد سندھ ہاکی ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے یوٹرن پھر آفیشلز و کھلاڑیوں کی بندر بانٹ کرکے ٹیم بنانا انتہائی غیر مناسب اقدام یے اس طرح پی ایچ ایف سے الحاق شدہ اور غیر الحاق شدہ ہاکی ٹیم میں رہ جانے والے کھلاڑیوں کی حق تلفی کی گئی ہے.