تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / پاکستان کیلئے اعزاز,پاکستان ایتھیلیٹکس فیڈریشن کی سیکریٹری عابدہ تنویر ایشیئن ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن وومن کمیٹی کی سیکریٹری منتخب ہوگئیں.

پاکستان کیلئے اعزاز,پاکستان ایتھیلیٹکس فیڈریشن کی سیکریٹری عابدہ تنویر ایشیئن ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن وومن کمیٹی کی سیکریٹری منتخب ہوگئیں.

بینکاک:11نومبر2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کیلئے اعزاز,پاکستان ایتھیلیٹکس فیڈریشن کی سیکریٹری عابدہ تنویر ایشیئن ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن وومن کمیٹی کی سیکریٹری منتخب ہوگئیں.تفصیلات کے مطابق ایشیئن ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن وومن کمیٹی کے اجلاس میں بھاری اکثریت سے پاکستان ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن کی سیکریٹری عابدہ تنویر ایشیئن ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن وومن کمیٹی کی سیکریٹری منتخب ہوگئیں.جبکہ فیومینہ ریس کو وومن کمیٹی کے صدر کیلئے منتخب کرلیا گیا.واضع رہے ایشیئن ایتھیلٹکس وومن کمیٹی کا اجلاس بینکاک میں منعقد ہوا.نو منتخب سیکریٹری عابدہ تنویر اور انکے خاندان کی پاکستان کی خواتین سپورٹس کے حوالے گراں قدر خدمات ہیں.پاکستان ایتھیلیٹکس حلقوں کی جانب سے عابدہ تنویر کو بحیثیت ایشیئن ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن میں سیکریٹری ایشیاء کی خواتین ایتھیلیٹ کیلئے خوش آئند قرار دیا یے.پاکستان ایتھیلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل ر اکرم ساہی, پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ کی سیکریٹری تنزیلہ عامر, پنجاب وومن ہاکی کی راحت خان,چاند پروین,ثمن رشید,سحرش گھمن,سندھ ایتھیلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری تاج محمد مہر سمیت ایتھیلیٹکس سکیت دیگر سپورٹس حلقوں کی جانب سے نو منتخب سیکریٹری عابدہ تنویر کو مبارکباد پیش کی ہے.