بیس بال

پاکستان کے موجودہ حالات میں چار غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان میں آکر کھیلنا حوصلہ افزاء امر ہے۔ ملک میں بیس بال لیگ بھی کروائیں گے،دھشت گردی کو کھیلوں سے شکت دیں گے : سید خاور شاہ

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سربراہ سید خاور شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں چار غیر ملکی ٹیموں ایران۔عراق۔ سری لنکا اور نیپال کا پاکستان میں آکر کھیلنا پاکستان کے لئے حوصلہ افزاء امر ہے بھارت کی ٹیم کو ویسٹ ایشین بیس بال کپ میں شرکت کے لئے پاکستان کا ویزہ ...

Read More »

ویسٹ ایشین کپ بیس بال کپ کا آغاز کل پچیس فروری کو ہوگا،پہلا اور افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ،افتتاح وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کریں گے۔

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جارہے تیرھویں ویسٹ ایشین کپ بیس بال کپ کا آغاز کل پچیس فروری کو ہوگا،جس کے پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا اور افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان صبح دس بجے،اور دوسرا میچ انڈیا کی ٹیم کے آنے کی صورت میں ایران اور انڈیا ...

Read More »

تیرہویں ویسٹ ایشین بیس بال چیمین شپ : سری لنکا،نیپال اور عراق کی ٹیموں کو ویزے جاری ،بھارتی اور ایرانی ٹیموں کو ابھی تک ویزے جاری نہیں ہو سکے : سید خاور شاہ

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پچیس فروری سے یکم مارچ تک اسلام آباد میں کھیلی جانے والی تیرہویں ویسٹ ایشین بیس بال چیمین شپ میں شرکت کے لئے سری لنکا،نیپال اور عراق کی ٹیموں کو پاکستان کے ویزے جاری کر دےئے گئے ہیں جبکہ ایران اور بھارت کی ٹیم کو ویزوں کے لئے درخواستیں جمع کر نے کے باوجود ابھی ...

Read More »

ایسٹ ایشین بیس بال چیمپئین شپ : ٹیموں نے ویزوں کے حصول کے لئے پاکستان کی ایمبیسیز میں پاسپورٹ جمع ۔ عراق،ایران ،سری لنکا ،نیپال اور بھارت کی ٹیموں نے کنفرمیشن کر رکھی ہے :سید خاور شا ہ

اسلام آباد (سپورٹس ورلد نیوز) پچیس فروری سے یکم مارچ تک پاکستان سپورٹس کپملیکس اسلام آباد میں کھیلی جا رہی تیرہویں ایسٹ ایشین بیس بال چیمئین شپ میں شرکت کر نے والی ٹیموں کو پاکستان آنے کے لئے ان ممالک میں موجود پاکستانی ایمبیسز سے ویزوں کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کر ا رکھی ہیں اور امید ہے کہ ...

Read More »

پاکستان بیس بال فیڈریشن پاکستان میں پہلی بیس بال اکیڈمی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، اکیڈمی میں ہی انہیں مفت تعلیمی سہولیات اور بورڈنگ لاجنگ فراہم کی جائیں گیں : سید خاور شاہ

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سربراہ سید خاور شاہ نے پاکستان میں پہلی بیس بال اکیڈمی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے جس میں منتحب کئے جانے والے بچوں کو بیس بال کی تربیت دینے کے ساتھ اکیڈمی میں ہی انہیں مفت تعلیمی سہولیات اور بورڈنگ لاجنگ فراہم کی جائیں گیں یہ اعلان سید ...

Read More »

تیرہویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ پچیس فروری سے یکم مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا،جس میں 200غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لیں گے : سید خاور شاہ

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز )تیرہواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2017 پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فروری 25 سے مارچ1 تک کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ممالک میں انڈیا ، ایران، عراق، نیپال ، سری لنکا اور پاکستان کی بیس بال ٹیمیں شامل ہیں۔ سید خاور شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے ...

Read More »

ایشیا انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ : پاکستان بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 نومبرسےلاہورکےعاشق حسین بیس بال اسٹیڈیم میں شروع ہو گا

لاہور (عمر طارق سے/سپورٹس ورلڈ نیوز)  ایشیا انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ کے لئے پاکستان بیس بال ٹیم کے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔ نویں بی ایف اے انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ 7 سے 13 دسمبر تک چین میں کھیلی جا ئے گی ۔ایونٹ کی تیاری کے لئے پاکستان انڈر 12 ...

Read More »

تاریخ میں پہلی بار کھیل کے میدان میں پاکستان اور اسرائیل آمنے سامنے

نیویارک   (سپورٹس ورلڈ نیوز) تاریخ میں پہلی بار کھیل کے میدان میں پاکستان اور اسرائیل آمنے سامنے تفصیلات کے مطابق کھیل ہو یا تجارت، سیاست ہو یا ثقافت، پاکستان اور اسرائیل کے درمیان ہمیشہ قطع تعلق ہی رہا ہے مگر تاریخ میں پہلی بار یہ دونوں ممالک میدان میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میدان سیاست یا ...

Read More »

ورلڈ بیس بال کلاسک : برازیل نے پاکستان 0- 10کو سے شکست دے دی

نیو یارک( سپورٹس ورلڈ نیوز ) ورلڈ بیس بال کلاسک : برازیل نے پاکستان 0- 10کو سے شکست دے دی تفصیلات کے مطابق  ایم سی یو پارک نیویارک میں کھیلے جار ہے ورلڈ بیس بال کلاسک 2017 میں پاکستان اور برازیل کے درمیان کھیلے جارہے پہلے میچ میں ہی قومی بیس بال ٹیم کو دس کے مقابلے میں صفر اسکور سے شکست ...

Read More »

ورلڈ بیس بال کوالیفائنگ راونڈ 22 ستمبر سے امریکہ میں شروع ہوگا حکومت نے اسرائیل سے کھیلنے کی اجازت دے دی

لاہور( سپورٹس ورلڈ نیوز ) ورلڈ بیس بال کوالیفائنگ راونڈ 22 ستمبر سے امریکہ میں شروع ہوگا حکومت پاکستان نے پاکستان بیس بال ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ میں اسرائیل سے کھیلنے کی اجازت دے دی،پاکستان بیس بال ٹیم ورلڈ بیس بال کوالیفائینگ راؤنڈ میں اسرائیل سے مدمقابل ہوگی۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید کے مطابق حکومت ...

Read More »