دیگر سپورٹس

پاکستان مارشل آرٹس فیڈریشن کا آئندہ برس مئی میں تین روزہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم اے ایف) نے آئندہ برس تین روزہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ آل پاکستان مارشل آرٹس شو اینڈ بیسٹ فائٹر چیمپئن شپ کے نام سے شیڈول ایونٹ 6 سے 8 مئی میں کھیلا جائے گا جس کا مقصد ملک میں اس کھیل کو ترقی و فروغ دینا ہے۔ ...

Read More »

پاکستان اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز (کل)ہوگا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سندھ گالف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اوپن کا آغاز (کل) جمعرات سے ارمباغ گالف کلب کراچی میں ہو گا۔ ملک بھر سے 200 سے زائد گالفرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ سندھ گالف ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق پاکستان گالف فیڈریشن نے ایونٹ کی میزبانی کی ذمہ داری ...

Read More »

آدھی میراتھن آدھی نہ رہی، غلط موڑ پر تین میل اضافی

(بینکاک (خصوصی رپورٹ بینکاک میں ہونے والی آدھی میراتھن میں حصہ لینے والوں ایتھلیٹوں نے منتظمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 میل کی بجائے ان کو 17 میل بھاگنا پڑا۔ میراتھن میں حصہ لینے والے ڈیوڈ پال نے کہا کہ وہ منتظمین کی اس غلطی سے سخت نالاں ہیں۔ ’میری گھڑی میں موجود ...

Read More »

پاکستان بھارت میںہونیوالی سائیکلنگ چمپئن شپ کیلئے شرکت نہیں کرے گا’ اظہر علی شاہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میں شیڈول ٹریک ایشیا کپ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گا’ بھارتی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں کہ ماضی میں کھلاڑیوں کے ویزوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اس بار ہم اس طرح کے تضحیک ...

Read More »

پرو ریسلنگ لیگ میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے اتر پردیش کی فرنچائز کا حصہ بننے کا امکان ہے

ممبئی(اسپورٹس ڈیسک) پرو ریسلنگ لیگ میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے اتر پردیش کی فرنچائز کا حصہ بننے کا امکان ہے ۔ لی جنڈ فنکار دھرمیندر پنجاب کی فرنچائز کے شریک مالکان میں شامل ہیں اور اب دس دسمبر سے شیڈول بھارتی ایونٹ کوسو ناکشی سنہا اپنی شمولیت سے چار چاند لگانے کیلئے تیار ی کر رہی ہیں۔ لیگ ...

Read More »

امریکی کھلاڑی رونڈا روسی کو پروفیشنل کیریئر میں پہلی شکست : ہولی ہولم دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ

میلبورن(اسپورٹس ڈیسک) امریکا کی یوایف سی بینٹم ویٹ چیمپئن رونڈاروسی کو پروفیشنل کیریئر میں پہلی مرتبہ شکست ہوگئی۔ گزشتہ روز میلبورن کے اتحاد اسٹیڈیم پر سابق باکسنگ ورلڈ چیمپئن ہولی ہولم نے انہیں دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے بیلٹ کو اپنے قبضے میں کیا۔ رونڈا روسی نے مسلسل چھ مرتبہ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا مگر گزشتہ ...

Read More »

ثانیہ نہیوال سابقہ ورلڈ نمبرون وہان وانگ کو ہرا کر چائنیز اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

فوزہو چائنا(خصوصی رپورٹ) بھارتی بیڈمنٹن سٹار ثانیہ نہیوال نے گزشتہ روز چین سے تعلق رکھنے والی سابقہ ورلڈ نمبر ون وہان وانگ کو 21-13اور 21-18کے سکور سے شکست دیکر چائنیز اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ انہوں نے اپنی حریف سابق ورلڈ چمپئن کوسٹیٹ سیٹ میں صرف 42منٹس میں شکست کا منہ دیکھا دیا۔ ہاکسیاںاولمپک سپورٹس ...

Read More »

پاکستا ن کی چار رکنی ٹیم ورلڈ جوسٹیجو چمپئن شپ میں شرکت کرے گی جہانزیب وقار عمار اور ابوہریرہ پاکستان کی نمائندگی کرینگے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان جوسٹیجو کی چار رکنی ٹیم تھائی لینڈکے شہر پتایا میںبیس سے 23نومبر تک ہونیوالی ورلڈ جوسٹیجو چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ بات پاکستان جوسٹیجو فیڈریشن کے آفس سیکرٹری احمد نے سپورٹس ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ جن چار کھلاڑیوں کے نام اس چمپئن شپ کیلئے فائنل کیے گئے ہیں ...

Read More »

ایتھلیٹ یلینا آئزن بایاوا کا روس سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

ماسکو(اسپورٹس ڈیسک)روس کی مشہور خاتون ایتھلیٹ یلیناآئزن بایاوانے روسی ایتھلیٹس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پول والٹ ڈبل اولمپک چیمپئن کا کہنا تھا کہ روسی ایتھلیٹس پر پابندی ناانصافی پر مبنی ہے ، انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے کیریئر میں پوری ایمانداری سے مقابلوںمیں حصہ لیا اور کئی گولڈ میڈل بھی حاصل کئے اور میں نے ہمیشہ ...

Read More »

قائد اعظم بین الاقوامی ووشو چمپئن شپ ،پنجاب گرین ٹیم کے سجاد کاشف اور بلوچستان کے شاہ فیصل نے کوالیفائی کرلیا

پشاور(بیورورپورٹ)صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری قائد اعظم بین الاقوامی ووشو چمپئن شپ کے پہلے روزمنعقدہ 44کلوگرام ویٹ میںپنجاب گرین ٹیم کے سجاد کاشف اور بلوچستان کے شاہ فیصل نے کوالیفائی کرلیا۔خیبر پختونخواووشو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لالہ رفیق سپورٹس آریناقیوم سٹیڈیم پشاور میں تین روزہ بین الصوبائی ووشو مقابلوں میں مختلف ویٹ کے فائٹ اور تائولو ایونٹ جاری ہے ...

Read More »