سکواش

نیشنل سکوائش چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ شروع پہلے روز انڈر 17 بوائز اور انڈر 19 بوائز کے 16 میچز کھیلے گئے

لاہور( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان نیشنل سکوائش چیمپئن شپ 2017ء4 کا کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہوگیا،پہلے روز انڈر 17 بوائز اور انڈر 19 بوائز کے 16 میچز کھیلے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن شیراز سلیم، وائس پریذیڈنٹ طارق فاروق رانا، محمد عمران، شعیب ، شاہد اور کھلاڑیوں کی بڑی ...

Read More »

کمینے دشمن بھارت کی کھیلوں کے میدان میں پاکستان دشمنی جاری,پاکستانی اسکواش پلیئر کو ویزے جاری کرنے سے انکار : بھارت کا پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) بھارت کی کھیلوں کے میدان میں پاکستان کو آؤٹ کرنے کی ایک اور سازش کامیاب ،بھارتی ہائی کمیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی اسکواش پلیئر کو ویزے جاری کرنے سے انکار ، قومی ٹیم تاریخ میں پہلی مر تبہ ایشین سکواش چیمپئن شپ نہیں کھیل سکے گی ،بین الصوبائی رابطہ اور ...

Read More »

پشاور، انڈر23 گیمز، خواتین سکواش کھلاڑیوں میں کٹس کی تقسیم

پشاور( سپورٹس ورلڈ نیوز) سکواش کے سابق عالمی کھلاڑی قمرزمان خان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں کھیلوں کے بڑے میلے کے انعقادپر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ موجود ہ حکومت کا یہ بڑا کارنامہ ہے کہ انہوں نے اپنی دورحکومت میں انڈر23یوتھ گیمز کے نام سے دوبار کھیلوں کے میلے منعقد کئے، جس میں تقریبا ...

Read More »

ملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں کا معیار بہتربنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے، سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان ملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں کا معیار بہتربنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور حکومت انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو ...

Read More »

اسکواش : پاکستان کے نوعمرکھلاڑی محمد حذیفہ ابراہیم نے بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

ہوسٹن (سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان کے نوعمرکھلاڑی محمد حذیفہ ابراہیم نے انڈر۔13 ہوسٹن جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چمپیئن شپ 2017 کے فائنل میں بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔امریکا کے شہر ہوسٹن میں کھیلی گئی چمپیئن شپ کے فائنل میں حذیفہ نے بھارتی کے روہیل باتھیجا کو 3۔2 سے زیر کر کے ...

Read More »

ریڈ کریسنٹ سکواش چیمپئن شپ ، حمام احمد، عزیر شوکت،حمزہ اور اسد اﷲ کی کامیابی

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز ) پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالی پاکستان ریڈ کریسنٹ خیبرپختونخوا سکواش چیمپئن شپ پاکستان ایئر فورس کے حمام احمد نے جیت لی ،گزشتہ روز ہونیوالے فائنل کے موقع پر پاکستان ریڈ کریسنٹ خیبر پختونخوا کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حامد خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے ...

Read More »

پاکستان ریڈ کریسنٹ نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی ,سابق جنرل حامد خان نے باضابطہ افتتاح کیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام پشاور میں نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ شروع ہو گئی ، پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان ریڈ کریسنٹ سو سائٹی خیبرپختونخوا کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے کیا ،اس موقع پر وائس چیئر مین پی آر سی ...

Read More »

پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے سکواش کلاس روم پراجیکٹ کا آغاز کر دیا

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملک تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے سکواش کلاس روم پراجیکٹ کا آغازکر دیا جس کا مقصد گراس روٹ سطح پر سکواش کھیل کا فروغ ہے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آبادمیں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز، ...

Read More »

جہانگیر خان کی کوششوں کے بعد پی ایس اے نے پاکستان کو دوبارہ سے انٹر نیشنل ایونٹس کی میزبانی دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا

کراچی(سپورٹس ورلڈ نیوز) سابق عالمی سکواش چیمپئین جہانگیر خان کی ذاتی کوششوں کے بعد پی ایس اے نے دوبارہ سے پاکستان کو انٹر نیشنل ایونٹس کی میزبانی دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔اس ضمن میں پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی  خصوصی سیکیورٹی ٹیم جلد ہی پاکستان کا دورہ ...

Read More »

صدر پاکستان سکواش فیڈریشن نے فہیم گل کو ٹیم کا نیا کوچ بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر چیف مارشل سہیل امان نے فہیم گل کو قومی سکواش ٹیم کا نیا کوچ بنانے کی منظوری دیدی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق اس بات کا فیصلہ سکواش فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس ...

Read More »